
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے سبزیوں کی ریڑھی لگا لی۔تفصیل کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور فکس ایٹ کے بانی عالمگیر خان نے سستی سبزیوں کی ریڑھی لگا لی۔ عالمگیر خان نے کہا کہ سبزیوں کے سٹالز لگانے کا مقصد شہریوں کی سستی اور تازہ خوراک فراہم کرنا ہے۔ شہر میں پرائس کنٹرول کو متحرک ہوکر کام کرنا چاہیے۔عالمگیر کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کو بھی پرائس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بھر گراں فروشی جاری ہے۔ اور شہری مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔ عالمگیرخان خود سٹال پر کھڑے ہوکر سبزیاں فروخت کرتے رہے۔یاد رہے تحریک انصاف کے ایم این اے اس سے پہلے بھی منفرد انداز اپنا کر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے رہے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سیوریج کا گندہ پانی بالٹیوں میں بھر کر وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی لے آئے تھے۔ عالمگیر خان نے سیوریج کا پانی وزیر اعلیٰ ہاوس کے دروازے پر پھینک کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
واضح رہے رکن قوم اسمبلی عالمگیر خان کومنفر اقدامات پر گرفتار بھی ہوچکے ہیں،کراچی کے علاقہ کلفٹن میں وزیر بلدیات سندھ کے دفتر کے سامنے احتجاج کے دوران فکس اٹ اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہواتھا، اتنے میں عالمگیر خان پریس کانفرنس کے لیے تین تلوار پہنچے تھے، عالمگیر خان کو انتظامیہ نے پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی تھی۔ کارکنان کے مابین جھگڑا ہونے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متعدد کارکنان گرفتار کرلیے جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہونے پرعالمگیر کان کو 4 کارکنان سمیت گرفتار کر لیا تھا۔



