2028 کے انتخابات میں میرے لیے ووٹ کو یقینی بنائیں مہوش حیات نے وزیراعظم بننے کے لئے مداحوں کی ڈیوٹی لگادی

ٹاپ پاکستانی اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے مستقبل میں اہم سرکاری عہدہ سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بلاشبہ ورسٹائل مہوش حیات کا شمار لولی ووڈ میں دور حاضر کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

فن کے شعبے میں بہترین کارکردگی پر اداکارہ کو رواں برس صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

اس مرتبہ ان کا ایک ٹوئٹ نگاہوں کا مرکز بن گیا جس میں انہوں نے مستقبل قریب میں پاکستان کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مہوش حیات اس وقت بیرون ملک موجود ہیں اور اپنے سفر کے دوران ترکی کے شہر استنبول میں انہوں نے قلیل مدتی قیام کیا۔

اس قیام کے دوران انہوں نے اپنی کچھ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ اس وقت استنبول میں موجود ہیں۔

ان کے اس ٹوئٹ پر ایک صارف نے کہا کہ آپ میری اگلی وزیراعظم ہیں۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں ورسٹائل اداکارہ نے تفریحی انداز میں کہا کہ ’تو پھر 2028 کے انتخابات میں میرے لیے ووٹ کو یقینی بنائیں۔‘

//Luke@mxcaltrz

Totally my next PM 💯🥰 https://twitter.com/MehwishHayat/status/1204747807829176325 

Mehwish Hayat TI

@MehwishHayat

Stopover – Istanbul ! 🇹🇷💙

View image on Twitter
View image on Twitter
View image on Twitter

Mehwish Hayat TI

@MehwishHayat

Make sure to vote for me in 2028 then .. lol

See Mehwish Hayat TI’s other Tweets

جس شخص نے مہوش حیات کو اپنا وزیراعظم مانا انہوں نے جواب میں کہا کہ وہ اپنے دوستوں کو جمع کرکے ان کی انتخابی مہم بھی چلائیں گے۔