اسلام آباد:پاک چین چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیکسٹائل انٹرپرائزز کے مابین جوائنٹ وینچر صنعت کو فروغ د ے گا،مشترکہ منصوبوں کے قیام کے بعد مصنوعات یورپ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کو برآمد کی جا سکتی ہیں، وبائی امراض کے باوجود پاکستان کی چین برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،رواں سال پاکستان کی چین کو برآمدات کی شرح 2 ارب ڈالر سے زائد ہے ، چین سے بڑے مینوفیکچررز کی پاکستان منتقلی انڈسٹری کی ترقی پرمثبت اثرات مرتب کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق رواں سال پاکستان کی چین کو برآمدات نے دو ہندسوں کی شاندارشرح نمو ظاہر کی ہے جو 2 ارب ڈالر سے اوپر ہے۔ ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے کے اثرات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوںآ ہنی بھائیوں کے درمیان وبائی امراض کے باوجود چین کو پاکستان کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ابھی بھی اس میں اضافے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔اے پی بی یو ایم اے ٹیکسٹائل ایس ایم ایز کی ایک بڑی ایسوسی ایشنز میں سے ایک ہے۔ اے پی بی یو ایم اے کے سینئر نائب صدر انجینئر بلال جمیل نے گوادر پرو کو انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان بڑی حد تک مقامی کپاس کی کاشت میں اضافہ کر رہا ہے ۔ بدقسمتی سے مقامی کپاس کی پیداوار کم ہو رہی ہے اور اسے درآمد شدہ کپاس پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ امید ہے کہ ہم چین کے تعاون سے زراعت کے شعبے میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ،ٹیکنالوجی اور مشینری کے حوالے سے دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے ۔انہوں نے کہا پاکستان کا ہوم ٹیکسٹائل سیکٹر بڑی حد تک ایس ایم ایز پر مشتمل ہے اور مقامی کاٹن یارن کی فراہمی پر براہ راست انحصار کرتا ہے جس کا دارومدار مقامی کپاس کی پیداوار پر ہے۔
Related Posts
سب انسپکٹر امداد شاہ کا قاتل ڈکیتی کے دوران جانبحق۔
- Rizwan Malik
- دسمبر 26, 2017
- 0
سیالکوٹ …سید عارف خسین شاہ نو ماہ قبل گوہدپور میں دورانِ ڈکیتی دوسگے بھائیوں کو قتل کرنے کےبعد مدعی مقدمہ مقتولین کے والد مہر خالد […]

پی اے سی نے ڈیم فنڈ پر جوابدہی کیلئے بابا رحمتے کو پھر طلب کرلیا
- Rizwan Malik
- اگست 24, 2022
- 0
پی اے سی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ڈیم فنڈز پر بریفنگ کے لئے جب کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو جوابدہی کے لئے […]
پاکستانی نوجوانوں کا خواب: مواقع سے بھرپور چین کے ساتھ مل کر ترقی کرنا
- Rizwan Malik
- مارچ 24, 2024
- 0
بیجنگ(شِنہوا) چین کے حالیہ "دو سیشنز” میں جہاں چینی عوام کے ذرائع معاش اور مضبوط معاشی ترقی کے لیے بہت سے اقدامات سامنے آئے ہیں […]
