اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں 22 چینی کمپنیاں پیداواری یونٹس لگائیں گی۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق حکومتِ پنجاب نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کی تعمیر و ترقی کے لئے ٹینڈر جاری کیا ہے۔ ایم تھری خصوصی اقتصادی زون کے علاوہ رشکئی سپیشل اکنامک زون اور دھابیجی سپیشل اکنامک زون حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کے ایم فورساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب 4000 ایکڑ کے رقبے پر محیط ہے۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں پاکستانی صنعتکار بھی بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ علامہ اقبال خصوصی اقتصادی علاقے میں چینی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
۔


