انعامات کی تقسیم کھیل ختم ہونے کااشارہ ہے، مولانافضل الرحمان

معیشت بہتر ہو رہی ہے تو شوکت ترین کیوں پیچھے رہ گئے،دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے تو پرویزخٹک کیوں محروم ہیں؟، خارجہ تعلقات اچھے ہیں تو شاہ محمود قریشیکیوں شاکی ہیں
انعامات تو ہمیشہ کھیل کے اختتام پر تقسیم کئے جاتے ہیں، لاہور میں ایک تقریب سے دوران مولانا کے سرٹیفکیٹ کے حصول میں ناکام رہنے والوں پر تاک تاک کرحملے


لاہور :پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں گزشتہ روز حکومتی اتحادی چودھری براداران سے اہم ملاقات کی۔
قبل ازیں لاہور یں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ وفاقی وزرا میں اسناد کی تقسیم پر ہنستے ہنستے چوٹ کرگئے۔مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اسناد کھیل ختم ہونے پر تقسیم کی جاتی ہیں، لگتا ہے انہوں نے کھیل ختم ہونے کا عندیہ دیدیا۔کہتے ہیں کہ اسناد کھیل ختم ہونے پر تقسیم کی جاتی ہے، انہوں نے کھیل ختم ہونے کا اشارہ دیدیا۔
فضل الرحمان نے سرٹیفکیٹ نہ پانیوالے وزرا پر بھی تاک تاک کر حملے کئے، بولے کہ دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے تو پرویزخٹک کیوں محروم رہے؟، خارجہ تعلقات اچھے ہیں تو شاہ محمود قریشی کو سرٹیفکیٹ کیوں نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے تو شوکت ترین کیوں پیچھے رہ گئے۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے حکومت کیخلاف حمایت کے حصول کیلئے اپوزیشن اور حکومت کی حلیف جماعتوں سے رابطے بھی شروع کردیئے۔پی ڈی ایم سربراہ نے آصف زرداری کو فون کیا، سابق صدر نے بھی تحریک عدم اعتماد پر حمایت کا یقین دلادیا، مولانا فضل الرحمان نے چوہدری برادران کے ساتھ ملاقات بھی کی، عدم اعتماد پر تعاون کی درخواست پہنچائی۔مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا کہتے ہیں کہ موسم ابر آلود ہے، 2، 3 دن میں صورتحال واضح ہوگی۔واضح رہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی آج چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے جائیں گے جہاں اہم معاملات پر بات ہوگی۔