ایف الیون کی کچی بستی میں کرسمس کی تقریب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک کی ممبر ایم سی آئی رفعت ناز اور چئر مین یوسی 29 لالہ خرم بختیار نے ایف الیون کچی بستی میں مسیحی برادری کی طرف سے منعقدہ کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور کیٹ کاٹا۔ بدھ کو ہونے والی تقریب میں کثیر تعداد میں مسیحی افراد نے شرکت کی۔ رفعت ناز سے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہیے کرسمس کا تہوار پورے ملک میں منایا جا رہا ہے ہماری حکومت اقلیتوں کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ لالہ ۔بختیار نے کہا کہ اقلیت ہماری برادری کا حصہ ہے ہم اس دن اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ ان کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں جس سے دلی خوشی ملتی ہے ایف الیون کے تمام مسیحی افراد ہمارے بھائی ہیں ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر ہمیں دلی طور پر مسرت ملتی ہے۔