سات سالہ رفاقت ٹوٹ گئی شہروز سبزواری اور سائرہ شہروزمیں علیحدگی کی تصدیق

اداکار شہروز سبزواری نے اہلیہ سائرہ شہروز سے علیحدگی کی تصدیق کردی

: اداکار شہروز سبزواری نے اہلیہ سائرہ شہروز سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار شہروز سبزواری اور انکی اہلیہ سائرہ شہروز کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ مداحوں کی جانب سے کئی بار یہ سوالات کیے جاتے رہے ہیں کہ کیا دونوں میں کسی قسم کی لڑائی چل رہی ہے لیکن اس حوالے سے دونوں نے کوئی بیان نہیں دیا تھا تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف میں علیحدگی ہو گئی ہے اور انہوں نے اپنی رہیں الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دونوں میاں بیوی کی جانب سے تاحال اس حوالے سےمیڈیا میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم شہروز سبزواری نے اپنے قریبی دوستوں سے اس حوالے سےبات کی ہے اور تصدیق کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ "ہمارے درمیان کچھ ذاتی اختلافات کی وجہ سے گزشتہ 6 ماہ سے علیحدگی ہوگئی ہے”۔

  شوبز کے حلقوں میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول کے درمیان کوئی افئیر چل رہا ہے اور بہت سے لوگوں نے شہروز اور سائرہ کے درمیان 7 سالہ رفاقت کے خاتمے کی یہی وجہ بتائی ہے۔

یاد رہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی شادی 2012میں ہوئی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے، دونوں اپنی خوشیوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرتے رہتے تھے۔

شہروز سبزواری، اہلیہ سائرہ اور بیٹی کے ہمراہ (فائل فوٹو)
شہروز سبزواری، اہلیہ سائرہ اور بیٹی کے ہمراہ (فائل فوٹو)
 لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے دنوں کی جانب سے کوئی تصویر اکٹھے شئیر نہیں کی گئی۔ شہروز سبزواری کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر تو شیئر کی گئیں لیکن 6 ماہ سے انہوں نے اپنی بیوی کے ہمراہ ایک بھی تصویر شیئر نہیں کی اور شہروز کے خاندان میں ہونے والی حالیہ شادی کی تقریب میں بھی سائرہ دکھائی نہیں دیں اور پچھلے چند ماہ سے دونوں کسی بھی ایونٹ میں ایک ساتھ دکھائی نہ دیے یہاں تک کہ حالیہ ایوارڈ شو میں بھی شہروز جو ہر تقریب میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہی دکھائی دیتے تھے، وہ اس تقریب میں اداکارہ صدف کنول کے ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دیے ۔