نئے سال کا تحفہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے تین روپے اضافے کی سفارش کر دی

 

اسلام آباد:نئے سال کا تحفہ ، آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے یکم جنوری سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی۔اوگرا نے نئے سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ميں رد وبدل کی جو سمری
پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی گئی ہےذرائع کے مطابق جنوری کے لیے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے61 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے45 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔