دبئی ائرپورٹ مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار

دبئی : خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ایک مرتبہ پھر دنیا کا مصروف ترین ایئر پورٹ قرار دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2019ء میں اس ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد86 ملین سے زائد رہی، یہ تعداد دوسری پوزیشن پر آنے والے لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے سے6 ملین زیادہ ہے۔ گزشتہ برس دبئی ایئر پورٹ کو استعمال کرنے والے مسافروں میں تین فیصد کمی واقع ہونے کے باوجود اْسے مصروف ترین قرار دیا گیا۔ یہ مسلسل چھٹا برس ہے کہ دبئی کے ہوائی اڈے کو بین الاقوامی سفر کے لیے دنیا کا مصروف ترین ایئر پورٹ قرار دیا گیا۔