راولپنڈی( نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ خطہ کشمیر ارض فلسطین کی طرح دھرتی کا مظلوم ترین گوشہ ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے دن پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو بتاتی ہے کہ کشمیری قوم کو بھارتی ظلم و بربریت کیخلاف جدوجہد آزادی میںانہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہم ان کی سیاسی، سماجی، سفارتی اور معاشرتی حمایت جاری رکھیں گے عامر صدیقی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔بھارت کے کشمیر میں گھنائونے مظالم ، پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیاں اور آبی جارحیت دنیا کے سامنے ہیں پاکستانی قوم دشمن کیخلاف متحد اور قوم کا بچہ بچہ دفاع وطن کیلئے پر عزم ہے عامر صدیقی نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ٹیکنالوجی کاحامل ملک ہے اور دنیاکی بہترین تربیت یافتہ فوج رکھتا ہے بھارت نے اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے 1965 کی طرح شکست کا سامنا ہوگا ، مودی نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو ختم کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیر کو بھارتی ریاست ڈیکلیئر کر کے 80 لاکھ کشمیریوں کو غلام بنانے کی کوشش کی عامر صدیقی نے کہا کہ آج کشمیر یوں کو یرغمال بنائے 187 دن ہو چکے ہیں قابض بھارتی فورسزکا کشمیریوں کیخلاف ممنوعہ پیلٹ گن کے استعمال پر بھی عالمی ضمیر نہ جاگا۔
Related Posts

الیکشن قریب آتے ہی بھارت میں مساجد اور مسلمانوں کی سختی آگئی
- Rizwan Malik
- فروری 3, 2024
- 0
نئی دہلی میں چھ سو سال پرانی مسجد شہید،ہندووں کو تاریخی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت تاریخی مسجد میں جمعہ کے دن […]

کئی روز سے لاپتہ آسٹریا کی بیوٹی انفلوئنسرکی لاش سلووینیا کے جنگل سے برآمد
- Rizwan Malik
- دسمبر 7, 2025
- 0
لاش سوٹ کیس میں بند تھی،31 سالہ آسٹریائی بیوٹی انفلوئنسر اسٹیفنی پیپر ہالیڈے پارٹی کے بعد سے لاپتہ تھیں سابق بوائے فرینڈ ہی قاتل نکلا،ملزم […]

اسد رحمان گیلانی چئیرمین نادرا مقررعہدے کا چارج سنبھال لیا
- Rizwan Malik
- جون 17, 2023
- 0
1996 میں ملازمت کا آغاز کیا مختلف شعبوں اور علاقوں میں خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اسلام آباد: اسد رحمان گیلانی نے […]
