
اسلام آباد:پارلیمنٹ ہائوس کے ملازمین کی دعوت پر تبلیغی جماعت پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کی جامع مسجد آئے گی جمعرات تک قیام ہوگا
اصلاح احوال و دعوت و تبلیغ کے حوالے سے بیانات ہونگے ملازمین اور ارکان پارلیمنٹ کے لیے خصوصی بیانات ہونگے جبکہ یہ تبلیغی جماعت کے ساتھ ان کی نصرت کے لیے وقت لگا سکیں گے ۔دعوت و تبلیغ کے لیے جماعتیں بھی نکلیں گی ۔گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس آنے والی تبلیغی جماعت کے امیر نور حضرت نے پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔نماز جمعہ کاخطبہ اور بیان دیا۔
نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد کے خطیب مولانا احمد الرحمن نے تبلیغی جماعت کی پیر کو آمد کا اعلان کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ ہائو س میں اس تبلیغی جماعت کے ساتھ ایک دن چند گھنٹے یا چاروں دن وقت لگایا جا سکتا ہے اس حوالے سے انہوں نے ارکان پارلیمنٹ اور ملازمین کوترغیب بھی دی۔پارلیمنٹ ہائوس میں بیانات گشت کے علاوہ تبلیغی مقاصد کے لیے جماعتیں بھی تیار کی جائیں گی۔




