اسلام آباد : چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت چین نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں 12.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2019ء تک چین نے 12 توانائی کے12 پیداواری پراجیکٹس پر کام کیا ہے جن میں زیادہ تر نے کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا ہے جبکہ کچھ کے کام مختلف مراحل میں داخل ہوئے ہیں۔ ان تمام پراجیکٹس سے تقریباً 7240 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور ان پراجیکٹس پر 12.4ارب ڈالر کی لاگت آئی۔ اس حوالے سے جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی گزشتہ میٹنگ میں گفت و شنید کی گئی ہے اور ان مجموعی پراجیکٹس میں سے 9 کے مختلف مراحل اور کمرشل آپرشن ڈیٹس کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے۔ ان منصوبوں پر 8.175 ارب ڈالر کی لاگت آئی اور 5320 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ بقیہ 2 منصوبے مالی سال برائے برائے2020-23 میں مکمل ہوںگے اور ان کی مدد سے 1920میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔
Related Posts

اسرائیل سے تمام تعلقات منقطع ترکی نے بڑا اعلان کر دیا
- Rizwan Malik
- November 14, 2024
- 0
ترکی اپنی حیثیت اور طاقت کے مطابق ہر وہ کام کرے گا جس سے غزہ پر اسرائیلی مظالم کے حوالے سے نیتن یاہوکا مواخذہ کیا […]

عالیہ علی کا بولڈ لباس اور مردوں کی نگاہیں نیچی
- Rizwan Malik
- January 6, 2026
- 0
بولڈ لباس پہن کر پرفارم کرتی تو سیٹ پر موجود مردوں سے نظریں ہٹانے کا کہہ دیا جاتا تھا، عالیہ علی مجھے غیر مردوں کے […]
سپریم کورٹ:نیب رولز سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت
- Rizwan Malik
- September 16, 2020
- 0
نیب کی طرف سے بھیجے گئے رولز صدر مملکت کی جانب سے اعتراض لگا کر واپس کر دیے گئے،پراسکیوٹر جنرل، سماعت چھ ہفتوں کیلئے ملتوی […]
