سپریم کورٹ:نیب رولز سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت

نیب کی طرف سے بھیجے گئے رولز صدر مملکت کی جانب سے اعتراض لگا کر واپس کر دیے گئے،پراسکیوٹر جنرل، سماعت چھ ہفتوں کیلئے ملتوی

اسلام آباد :نیب رولز سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ نیب کی طرف سے بھیجے گئے رولز پر صدر مملکت کی جانب سے اعتراض لگا کر واپس کر دیے گئے ہیں معاملے پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت پراسیکوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی طرف سے بھیجے گئے رولز پر صدر مملکت کی جانب سے اعتراض لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بذریعہ وزارت قانون رولز بھجوائیں،پراسیکوٹر جنرل نیب نے اس موقع پر عدالت سے 6 ہفتوں کی مہلت کی استدعا کی۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت 6 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی ۔