لاہور ,انٹیلی جنس نظام 111 کا جلد افتتاح ہو گا

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرلاہور ایڈیشنل آئی جی کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس نظام 111 کا جلد باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔آج سی سی پی او سے لے کر نائب قاصد تک تمام فورس انٹیلی جنس نظام کے ذریعے آپس میں منسلک ہو گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج الحمرا ہال میں انٹیلی جنس نظام 111 کی افادیت اور آگاہی کے حوالے سے انتہائی اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر معین ، ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم،ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر،ایس پی سول لائنز علی رضا اور ایس پی مجاہد فیصل شہزاد سمیت آپریشنز و انویسٹی گیشنز و سکیورٹی ڈویژن کے علاوہ لاہور پولیس کے 500 سے زائدمدات انچارجزنے شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور نے اس موقع پر مزید کہا کہ انٹیلی جنس نظام کے ذریعے0 3500 اہلکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس نظام کو کامیاب بنانے کیلئے ایس ایس پی ایڈ من رانا ایاز سلیم اور ان کی ٹیم کی کاوش کو سراہتا ہوں۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ اُس نے ہمیں خدمت خلق کا موقع دیا۔ آج سے ہمارے 35 ہزار اہلکار اپنے گلی محلوں سے متعلق کسی بھی قسم کے جرم، مشکوک شخص یا سرگرمی کو صرف ایک نمبر کے ذریعے سینئر افسران تک پہنچا سکتے ہیں۔ انٹیلی جنس نظام دہشت گردوں کے ناپاک اِرادوں کو خاک میں ملانے کیلئے کافی ہوگا جس کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ گلی محلوں سے متعلق معلومات حاصل ہورہی ہوں گی۔ انٹیلی جنس نظام کے ذریعے شہر میں امن وامان قائم رکھ کر لوگوں کی دعائیں لیں گے۔ ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے اس موقع پر کہا کہ مدات انچارجز کا سرٹیفکیٹ مکمل کر کے جلدی جمع کروانا خوش آئند ہے۔ انٹیلی جنس ایس ایم ایس سروس کا بنیادی مقصد اہلکاروں کو اپنے ارد گرد کے ماحول سے باخبر رکھنا اور شہریوں کو تحفظ دینا ہے۔ آئندہ دنوں میں خود دفاتر میں جاکر انٹیلی جنس نظام کے افادیت اور آگاہی اُجاگر کروں گا۔ تمام مدات کے اہلکار کسی بھی قسم کی خفیہ اطلاع براہِ راست 0303-7712111پر بذریعہ ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔ انٹیلی جنس نظام کے ذریعے لاہور پولیس کے تمام اہلکاروں کو ایسا بہترین پلیٹ فارم حاصل ہوگیا