
اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں ۔ کورونا وائرس کے خطرات کی وجہ سے حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں تمام فضائی آپریشن دو ہفتوں کے لئے بند کر دیئے جائیں ۔وفاقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعدکیاگیا جس کے بعد ملک بھر میں آئندہ دو ہفتوں کے لئے کسی بھی قسم کے فضائی آپریشن کی اجازت نہیں ہو گی۔وزیراعظم عمران خان نے اس تجویز کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے نے بیرون ملک جانے والے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیئے ۔
ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں غیر ضروری عملے کو بھی چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔
تاہم اب پاکستان ایئر لائن نے بیرون ملک پروازوں پر بھی عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات پر پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے )نے بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں ۔ فلائیٹ آپریشن کی بندش کورونا وائرس کے باعث کی گئی۔ 28 مارچ تک پی آئی اے جہازوں کے بیرون ملک پرواز بھرنے پر پابندی ہو گی۔
لیکن اب حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں کسی قسم کا فضائی آپریشن نہیں ہو گا۔ بین الاقوامی سفر کے علاوہ اب ملک کے اندر بھی کسی قسم کے فضائی آپریشن کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یاد رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد کورونا وائرس نے اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ابھی تک پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد519 ہو گئی ہے جبکہ 3افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔



