خصوصی اقتصادی زونز میں دنیا بھر کے سرمایہ کار سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، فارینہ مظہر

Image result for farina mazhar investment bord pic

اسلام آباد :سرمایہ کاری بورڈ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل فارینہ مظہر نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی اقتصادی زونز دھابیجی کراچی، رشکئی نوشہرہ اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، ان کی فیزبیلٹی رپورٹ بھی پیش کی جاچکی ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز پر خاص توجہ دے رہی ہے جن میں دھابیجی، رشکئی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سر فہرست ہیںجبکہ ان تینوں سپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے فیزبیلٹی رپورٹ پیش کی گئی ہے جس پر وزارت منصوبہ بندی نے پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ چینی کمپنیوں کو پاکستان میں مؤثر سرمایہ کاری کے مواقعوں سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین تجارتی ماحول فراہم کرنے کے لئے خصوصی سنٹر کا قیام بھی عمل میں لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی علاقے چینی سرمایہ کاروں تک محدود نہیں بلکہ اس میں دنیا بھر کے سرمایہ کار سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔