راولپنڈی : ایک انسانی جان بچانا انسانیت بچانے کے مترادف ہے کرونا وائرس ہزاروں انسانوں کا قاتل بن چکا ،خود کو اور اپنے پیاروں کی غیر ضروری نقل و حر کت سے گریز کرتے ہوئے گھروں تک محدود رکھیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کے عوام کو صحت مند و محفوظ رکھنے کیلئے مشکل اور سخت فیصلے کے احکامات عوام کی بہتری کیلئے ہیں قوم کا ریاستی فیصلوں پر عمل ہی مشکل سے نکالنے میں مدد گار ثابت ہو گا ہمیں محفوظ پاکستان کیلئے متحد ہونا ہے عامر صدیقی کہا کہ ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف کرونا کیخلاف صفِ اوّل کے مجاہد ہیں جو اپنی جانو ں کی پرواہ کئے بغیر انسانیت بچانے کیلئے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں ڈاکٹر اسامہ ریاض جیسے ہیرو ہی شعبہ کی شان ہیں اسامہ نے قوم کو کرونا عذاب سے بچانے کیلئے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر خدمات جاری رکھیں اور شہادت کے مقام پر فائز ہوئے قوم ان کی جرأ ت و بہادری پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
Related Posts

وی وی آئی پی موومنٹ کے لئے صرف دو منٹ ٹریفک بند ہو گی ، سپریم کورٹ کا حکم
- Rizwan Malik
- January 16, 2018
- 0
وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکیں بلاک کرنے کا معاملہ میں سپریم کورٹ نےحکم دیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے دوران صرف2منٹ کے […]

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ، دفاعی سامان ضبط
- Rizwan Malik
- December 13, 2025
- 0
امریکی اخبار کے مطابق دفاعی سامان کو ضبط کرنے کے بعد موقع پر ہی تباہ بھی کرد یا گیا اسلام آباد:امریکی اسپیشل فورسز نے گزشتہ […]

عید الفطر 25مئی کو ہونے کا امکان تئیس مئی کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں محکمہ موسمیات
- Rizwan Malik
- May 10, 2020
- 0
محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر قرار دیا ہے۔ جاری بیان کے […]
