
اسلام آباد :اداکارہ ثروت گیلانی نے کہاکہ وہ قدرتی طورپر سمارٹ ہیں۔انہوں نے انکشاف کیاکہ وہ کسی جم میں نہیں جاتی ہیں اور نہ ہی کوئی ورزش کرتی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وہ قدرتی طور پر سمارٹ ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وہ آنے والے وقت میں خودکو ورزش کا عادی بنانے کی خواہش مند ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ڈایٹ میں پھلوں اور دہی کا زیادہ استعمال رکھتی ہیں۔



