چین کے پاکستان میں تقافتی سینٹر کی پانچویں سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب چائنہ کلچرل سینٹر میں ہوئی

 

چین کے ثقافتی سینٹر کی پانچویں سالگرہ 20 اپریل 2020 منائی گئی۔

اس خصوصی دن کے موقع پر آج سے پانچ سال قبل چین کے صدر شی جن پنگ نے سابقہ وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ اپنے تاریخی دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس میں 5 اپریل 2015 کو اس کا افتتاح کیا۔چین کے پاکستان میں ثقافتی سینٹر نے اس کا باقاعدہ آغاز اسلام آباد پاکستان میں کیا۔
کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے اور کووڈ 19 پر قابو پانے کے لیے پاکستان میں واقع چین کے ثقافتی سینٹر نے اس کی مختلف تقریبات کا آن لائن انعقاد کیا جس میں پانچ مختلف موضوعات پر تصاویری نمائش شامل ہیں۔


اس کے علاوہ 2015 سے لے کر 2019 تک مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں چین کے مختلف صوبوں کی موسیقی، رقص، بچوں کے لئےہاتھوں کی بازی گری پروگرام، مختلف موضوعات پر تصاویری نمائش، چینی پینٹنگز کی نمائش، چین کی مختلف اقسام کی چائے کی نمائش، چینی پتنگوں کی نمائش، چینی سلک کی نمائش، چین کی ادویات پر لیکچر اور چین کے نئے سال کی تقریبات منعقد کی گئیں

چین کے پاکستان میں ثقافتی سینٹر نے اب تک پاکستان میں مختلف ناموں سے 26 بڑی تصاویری نمائشوں کا انعقاد کیا گیا جن پاک چین دوستی کی تصویری نمائش، پاکستانی طلباء کے پوسٹرز مقابلہ، خوبصورت چائنہ تصاویری نمائش اور بیلٹ اور روڈ میری نظر میں سر فہرست ہیں۔

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھی چین کے ثقافتی سینٹر کے سٹال کا بھی دورہ کیا اور پاکستان میں چین کی ثقافتی سرگرمیوں کو خوب سراہا۔

چین، پاکستان میں اپنے ثقافتی سینٹر میں موجود اس کے تمام انسانی وسائل کو مستقبل میں چین کی تاریخ، تقافت، کہانیوں، ٹورزم اور پاک چین دوستی کو فروغ دینے کی کوششوں کو بروئے کار لائے گا۔