نیویارک:دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 52 ہزار سے زیادہ ہے۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے حوالے سے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اب تک70 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا وائرس سے اٹلی میں اب تک 29 ہزار اموات ہوئی ہیں۔ مہلک وائرس سے سپین میں اب تک 25428، فرانس میں25201 اور برطانیہ میں 28734 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ سے زیادہ ہے۔دنیا کے مختلف ملکوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3,646,304ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 252,425 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی، سپین اور فرانس میں ہلاکتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ یورپ اب لاک ڈان میں نرمی کے ساتھ وائرس سے مقابلے کے لیے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔روس میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 145268سے تجاوز کرگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1356ہوگئی ہے۔ روس میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کا انکشاف اس سال 31 جنوری کو ہوا تھا۔ روس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،گزشتہ روز مزید 10ہزار کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 145268 ہوگئی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 127659سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3461 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ترکی میں مکمل طور پر لاک ڈان نافذ ہے تاہم اب تعلیمی ادارے 15 جون سے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔ ترکی کی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے ملک میں اب تک تقریبا ساڑھے تین ہزار اموات ہوچکی ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کا انکشاف 11مارچ کو ہوا تھا۔ برازیل میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے 4075 نئے کیسز آنے سے متاثرین کی تعداد 108620 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7367 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں میں شرح اموات 6.9 فیصد ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4075 نئے کیسز سامنے آئے اور 263 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کا انکشاف 26 فروری کو ہوا تھا۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 45ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
Related Posts

عدالتی فیصلے کے بعد بنی گالہ میں اجلاس، ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر بھی غور
- Rizwan Malik
- April 7, 2022
- 0
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا اجلاس میں پارٹی ارکان […]

پاک آرمی کا تربیتی طیارہ راولپنڈی کے قریب گر کر تباہ پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے
- Rizwan Malik
- July 30, 2019
- 0
راولپنڈی میں بحریہ ٹائون فیز سیون کے قریب پاک آرمی کا چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پندرہ افراد جان بحق ہونے کی اطلاعات […]

چین میں 23 سالہ پاکستانی میڈیکل طالب علم کی 95 سالہ فلورنس نائٹنگل میڈل یافتہ خاتون سے ملاقا ت
- Rizwan Malik
- May 15, 2024
- 0
نان چھانگ (شِنہوا) چین میں 95 سالہ معمر خاتون ژانگ جن یوآن وہیل چیئر کی مدد سے چلتی ہیں اور ان میں پیس میکر نصب […]
