پاک آرمی کا تربیتی طیارہ راولپنڈی کے قریب گر کر تباہ پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد میں گرنے والے جہاز کا ریسکیو آپریشن مکمل

راولپنڈی میں بحریہ ٹائون فیز سیون کے قریب پاک آرمی کا چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پندرہ افراد جان بحق ہونے کی اطلاعات ہیں

 آئی ایس پی آر کے مطابق  نواحی گاﺅںموضع کالو میں گرنے والا چھوٹا جہاز پاک آرمی کا تھا جو کہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اسے حادثہ پیش آ گیااور وہ گر کر تباہ ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جہاز میں موجود دو پائلٹ اور پانچ کریو ممبر جن میں دو کرنل بھی شامل تھے شہید ہو گئے ہیں۔ جبکہ ڈسرکٹ آفیسر کے مطابق طیارہ گرنے سے دس مقامی افراد جاں بحق ہوئے اور دو بچوں سمیت درجن بھر کے قریب لوگزخمی ہو گئے ہیں۔حادثے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر پہنچی تھیں جن میں آرمی کے دستے بھی شامل تھے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو آرمی کے ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مقامی ایمبولینس سروس پر بھی لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ لڑکھڑاتے ہوئے گرا ہے اور اس پر کئی لائٹس بھی روشن تھیں۔

طیارے کے گرتے ہی دھماکہ ہوا اورآگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں ارد گرد کے گھر آ گئے تھے۔ دھماکہ کی وجہ سے خوف و ہراس پیدا ہوا اور لوگوں کی چیخ و پکار شروع ہو گئی تھی۔ اگرچہ وقوعہ کی جگہ دشوار گزار تھی اور راستے بھی مشکل تھے دوسرا رات کا وقت ہونے کےباعث مشکلات اور بھی بڑھ گئی تھیں تاہم ریسکیو ٹیمیں بروقت پہنچیں اور انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والے لوگوں کو ریسکیو کیا۔جہاز گرنے کی وجہ سے دھماکہ اور آگ لگنے کی وجہ سے آس پاس کے پانچ گھر اس کی زد میں آگئے تھے۔ آگ لگنے والے گھروں کو ریسکیو کرتے ہوئے آگ بجھا دی گئی ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ حادثہ کی جگہ پر اس وقت بھی ریسکیو کا عمل جاری ہے تاہم علاقے کی بجلی منقطع کر دینے کی وجہ سے کافی حد تک ریسکیو ٹیموں کو مشکلات پیش آئی تھیں۔ حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی تاہم اس کے حوالے سے آرمی کی تحقیقاتی ٹیم نے جہاز کا ملبہ اکھٹا کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ بعد میں اس کی وجوہات کا پتا لگایا جا سکے۔