
اسلام آباد:گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹاپ 10اداکارائوں میں ماہرہ خان پہلے ،اقراء عزیز دوسرے نمبر پر آگئیں۔ ری ویو اٹ نے 2020میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی دس اداکارئوں کی فہرست جاری کی ہے ۔ جس میںپہلے نمبر پر ماہرہ خان ہیں جنہیں ایک ماہ میں 2لاکھ54ہزار بار سرچ کیا گیا۔ دوسرے نمبر پر اقراء عزیز جنہیںایک لاکھ 89ہزار بار سرچ کیا گیا،

علیزے شاہ 1لاکھ 80ہزار کے ساتھ تیسرے ، عائزہ خان 1لاکھ48ہزار کے ساتھ چوتھے،ہانیہ عامر1لاکھ28ہزار کے ساتھ پانچویں، صباء قمر1لاکھ22ہزار کے ساتھ چھٹے،ایمن خان 1لاکھ21ہزار کے ساتھ ساتویں،سجل علی1لاکھ14ہزار کے ساتھ آٹھویں، حرامانی 93ہزار9سو کے ساتھ نویں اور ثناء جاوید89ہزار کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔



