اسلام آباد:چینی سفیرنے کرونا کی وبا اور لاک ڈاون کے باعث افغان مہاجر کیمپوں میں پھنسے افغا ن مہاجرین کے لئے 8000فوڈ پیکجز عطیہ کردئیے۔ یاو جنگ نے کورونا وائرس وبا کے باعث لاک ڈائون کی صورتحال کی وجہ سے کیمپوں میں پھنسے افغان مہاجرین کے لئے 8000فوڈ پیکس وفاقی وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کے حوالے کیے۔یاد رہے کہ چین نے یہ عطیہ وفاقی وزیر کی درخواست پر کیا جنھوں نے اقوام متحدہ اور وفاقی دارالحکومت میں مقیم سفارتی مشنز کو خط لکھ کرترقی یافتہ ممالک کی توجہ لاک ڈائون کی صورتحال میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کی امداد کی طرف مبذول کی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی چین کے سفیر نے افغان مہاجریں کے لئے 1500خوراکی پیکج عطیہ کیا تھا جس کو رمضان کے اوائل میں مستحقین افغان مہاجرین میں تقسیم کیا تھا۔پاکستان اور افغان مہاجرین چینی سفیر کے ان کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Related Posts
کسووال کا منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا
- Rizwan Malik
- دسمبر 2, 2017
- 0
چیچہ وطنی.(رپورٹ.رضوان احمد).کسووال کا نواحی گائوں 4/14ایل منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا نوجوان نسل کا مستقبل تباہ انتظامیہ منتھلیاں وصول کرنے لگی تفصیل کے […]

آزاد کشمیر کے انتخابات کو صاف وشفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لئے سرکاری اداروں کی کوآرڈینیشن انتہائی اہم ہے،ڈپٹی کمشنر بدرمنیر
- Rizwan Malik
- جون 18, 2021
- 0
میرپور(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر بدر منیر اور ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے ضلعی افسران سے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو صاف وشفاف، […]

سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی مشروط منظوری کا فیصلہ سنادیا
- Rizwan Malik
- نومبر 28, 2019
- 0
سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی مشروط منظوری کا فیصلہ سنادیا سپریم کورٹ آف پاکستان […]
