
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے سرکل صدر اور سرکل موسی خیل کے افسران اور ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران سے پولیس لائن بہرام شہید ہال میں کرائم میٹنگ کی۔ دوران میٹنگ کرائم کا جائزہ لیا اور کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کریں اور جتنے ملزمان مقدمات میں ملوث ہیں ان کو فوری گرفتار کریں ۔ خصوصا اشتہاریوں کی گرفتاری پر زور دیا اور کہا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور اشتہاریوں کی جائیدادوں کو نیلام کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلے میں نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔ملکی حالات کے پیش نظر سرچ آپریشن کو مزید تیز کرنے اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر زور دیا۔ ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ جرائم کا قلع قمع اور عوام کے جن و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔




