
اسلام آباد: G8/1 چارلس کالونی میں مسیحی برادری کی جانب سے کراچی طیارہ حادثے میں انتقال کر جانے والے شہداء کی یاد میں ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں شمعیں روشن کی گئیں اس موقع پر سوگوار خاندانوں کے لیے صبر اور تسلی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی۔تقریب نوید گِل کی زیر قیادت منعقد کی گئی جس میں ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی سلیم رضا ، مرتضی وہاب اور چیئرمین مصالتی کمیٹی احمد شہزاد نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ملک پاکستان کی سلامتی وا ستحکام اور کرونا کے خاتمے کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔مقررین نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری مسیحی قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔




