پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن سنتھیارچی کا اگلا حدف، چند روز کی مہلت ہے،کیا پی ٹی آئی کا نمبر بھی آسکتا ہے؟

اسلام آباد:
پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے خلاف الزامات عائد کرنے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی نے ن لیگی رہنماں کے لیے بھی خطرے کی گھٹی بجا دی ہے۔خاتون نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی، اگلی باری ان کی ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس کے بعد تحریک انصاف کا نمبر بھی آسکتا ہے ۔امریکی خاتون نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ میرے پاس اوربھی بہت کچھ ہے لیکن چند دن آرام کی ضرورت ہے، پی پی قیادت اپنے کارکنوں سے کہے کہ وہ مجھے اکیلا چھوڑ دیں۔انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کسی بھی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

سنتھیا رچی نے کہا کہ انھوں نے جو الزامات لگائے ہیں اس حوالے سے 2011 میں امریکی سفارتخانے کو آگاہ کیا تھا لیکن پاک امریکا پیچیدہ تعلقات کی وجہ سے مجھے مناسب جواب نہیں ملا۔
پاکستان میں مقیم امریکی خاتون نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی، اگلی باری ان کی ہے۔
سنتھیا رچی نے بتایا کہ میں نے ایک کمال شخص سے منگنی کی ہے جس سے پاکستان میں ملاقات ہوئی تھی، میرے منگیتر نے بولنے کے لیے میری حوصلہ افزائی کی تاکہ ہمارا رشتہ آگے بڑھ سکے۔
یاد رہے کہ امریکی شہری سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑکی تھی۔انھوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام عائدکر چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان الزامات کے بعد طاقتور لوگوں نے اس شخص کی تلاش شروع کر دی ہےکہ جس نے سنتھیارچی کو یہ حوصلہ دیا ہے تاکہ اس سے اپنا حوصلہ واپس لینے کی درخواست کی جاسکے۔