
اسلام آباد:پاکستانی ٹیلی ویژن کی ماضی کی دو معروف اداکارائوں روبینہ اشرف اور سکینہ سمو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاراں میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں جس کی بنیاد پر دونوں نے اپنا کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔
کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد روبینہ اشرف اور سکینہ سمو نے خود کو گھر میںقرنطینہ کرلیا ہے۔اس کے علاوہ دونوں کے دیگر گھر والوں کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ۔
یاد رہے کہ دیگر شعبہ زندگی کی طرح فنکار بھی بڑی تعداد میں کرونا سے متاثر ہورہے ہیں اس سے قبل ٹی وی میزبان ندا یاسر، اداکار یاسر نواز اور علیزے شاہ سمیت اداکار نوید رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ معروف گلوکار ابرارالحق بھی کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔




