ڈنگ وولنگ:گرمی کی آمد کے ساتھ ہی مچھر وں کی بھرمار ہو جاتی ہے ۔ بچا ، بوڑھا اور جوان کوئی بھی ان سے محفوظ نہیں۔ اگر آپ پرسکون نیند چاہتے ہیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو مچھروں کے کاٹنے سے بچا سکیں۔ عرصہ دراز سے لوگ مچھروں سے بچنے کیلئے کئی حربے استعمال کر رہے ہیں۔
تاہم آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ چین کے ڈنگ وولنگ نامی ایک گائوں میں یہ خاصیت ہے کہ یہاں بالکل مچھر نہیں پائے جاتے جبکہ یہاں ارد گرد گھنے درخت اور چھوٹی چھوٹی جھیلیں بھی موجود ہیں۔ایسا گاؤں جہاں مچھر نہیں پائے جاتے یہاں موجود درختوں اور جھیلوں کو دیکھنے کے بعد ہر ایک شخص کو یہی لگے گا کہ یہاں بے حد مچھر ہوں گے لیکن اس گاؤں میں کئی سالوں سے کسی نے ایک مچھر تک نہیں دیکھا۔اس گاؤں میں مچھر نہ ہونے کی وجہ اب تک کوئی نہیں جان سکا چین کا یہ گاؤں سطح سمندر سے 700 میٹر کی بلندی پر موجود ہے جہاں ارد گرد گھنے جنگلات، جھیل اور تالاب ہیں۔



