شفیق باپ کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ،عامر صدیقی

 

راولپنڈی :شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں اور والدین اولاد کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امید وار اورتر قی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے والد کی عظمت کے عالمی دن کے حوالے سے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ہر دن ہی باپ کی قربانیوں ،شفقتوں کے اعتراف کا متقاضی ہے مگر خاص طور پر جون کا تیسرا اتوار والد سے محبت کے اظہا ر کیلئے منایا جاتا ہے۔ حقوق العباد میں سب سے مقدم حق والدین کا ہے ان کے ساتھ حسنِ سلو ک سے اور ان کی خدمت کی تاکید قرآن مجیدو حدیث میں آئی ہے ،اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم صرف ایک خدا کی عبادت کرو اور والدین کے ساتھ حسن ِ سلو ک سے پیش آؤ اور انہیں اف تک نہ کہو والدین کی دعائیں کامیابی کا زینہ ہیں عامر صدیقی نے کہا کہ ماں ہر سانس کے ساتھ اولاد کے صدقے واری جاتی ہے تو باپ ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے راتوں کی نیند اور دن کا سکون قربان کر دیتا ہے حضور ۖ نے فرمایا کہ جس شخص نے اپنے والدین کی طرف محبت سے دیکھا تو اللہ اس کو مقبول حج کا ثوا ب عطا کرتا ہے صحابہ اکرام نے عرض کی کہ اللہ کے رسول ۖ اگر کوئی شخص روزانہ ایک سو مرتبہ اپنے والدین کی طرف محبت سے دیکھے تو کیا اسے سو حج کا ثواب ملے گا ؟ تو نبی کریم ۖ نے فرما یا( ہاں)والدین کی نا فرمانی گناہِ کبیرہ ہے عامر صدیقی نے کہا کہ باپ وہ ہستی ہے جس کے پسینے کی ایک بوند کی قیمت بھی اولاد ادا نہیں کر سکتی جن پر والدین کا سایہ ہے ان پر قائم و دائم رکھے اور جن کے والد ین جدا ہو چکے اللہ ان کے درجات کو بلند فرمائے ۔