اسلام آباد : مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے حوالے سے کئے گئے حکو مت کے تمام انتظامات بُری طر ح ناکام ہو گئے ہیں ، ملک بھر میں کرونا کے مر یضوں کے علا ج کے لیے کو ئی خا طر خواہ انتظام موجو د نہیں ،سر کاری ہسپتالوں میں جگہ کی کمی کے با عث عوام شد ید مشکلات کا شکار ہیں ۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا حکومت کرونا کے مریضوں کا علاج پرائیویٹ ہسپتالوں سے کرائے،عوام کوعلاج کی سہولیات مہیا کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔لوگ اپنے بیماروں کو لیکر کہاں جائیں ؟حکومت کورونا ٹیسٹ مفت کرے اور پرائیویٹ لیبارٹریوں کو ٹیسٹ فیس اور ہسپتالوں کو علاج کے اخراجات مہیا کرے۔کاشف چوہدری نے کہا ہسپتالوں میں جہاں ڈاکٹروں کو صحت کا تحفظ حاصل نہ ہو،وہاں مریضوں کا پرسان حال کون ہوگا،ملک بھر میں سینکڑوں میل اور فی میل ڈاکٹرزاور پیر ا میڈیکل سٹاف کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ حکو مت کو صو بوں کے ساتھ ملکر وفاقی اور صو بائی بجٹ میں صحت کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کر نے چاہیے تھے تا کہ عوام کو اس وباء میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکتی ، اس وقت صورتحا ل یہ ہے کہ کورونا وبا میں استعمال ہونے والی ممکنہ ادویات بھی مارکیٹ سے غائب ہوگئی ہیں، انجکشن ،آکسی میٹرز ،اکسیجن تک دستیاب نہیں۔انھوں نے کہا ایس او پیز پر عمل کرواتے ہو ئے ملک بھر کے تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو کھولا جا ئے تا کہ دیگر بیماریوں کے مر یضوں کا بھی علاج ممکن بنایا جا سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



