اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے حکم پر کابینہ ڈویژن نے 17معاونین خصوصی اور مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات کا ریکارڈ مرتب کرلیاہے جوکہ وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا تاہم ابھی تک مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اپنی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ معاونین خصوصی ندیم افضل چن اور یار محمد رند کے اثاثوں کی تفصیلات پہلے ہی الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دوہفتے قبل وفاقی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں کابینہ اراکین نے یہ معاملہ اٹھایا تھا کہ جس طرح وزراء اور اراکین پارلیمنٹ اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہیں اس طرح مشیران اور معاونین خصوصی کو بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانی چاہئیں تاکہ عوام کو پتہ چل سکے جس پر وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کو حکم دیا تھا کہ وہ ان کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے اثاثوں کی تفصیلات مرتب کریں ۔ ذرائع کے مطابق 13معاونین خصوصی اور 4مشیروں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروادی ہیں جو کہ اب کابینہ ڈویژن کے پاس سربمہر موجود ہیں اور ان تفصیلات کو کابینہ کے سامنے رکھا جائیگا اوروفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی کہ آیا ان کے اثاثے مشتہر کئے جائیں یا نہیں دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم افضل چن اور یار محمد رند کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہیں جو کہ انہوں نے انتخاب لڑنے کیلئے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھیں یہ تفصیلات وہاں سے کابینہ ڈویژن حاصل کرے گا ۔
Related Posts

عاصم سلیم باجوہ اور چینی سفیر کا رشکئی سپیشل اکنامک زون کا دورہ
- Rizwan Malik
- April 20, 2021
- 0
اسلام آباد(کامرس رپورٹر)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر پیشرفت جاری ہے ۔ چینی […]

پاکستانی برتن ساز خاندان کے وارث کو جنگ دے ژین میں تہذیب کے “روحانی بھائی” مل گئے
- Rizwan Malik
- August 8, 2026
- 0
نان چھانگ (شِنہوا) گرمیوں کی بارش ابھی تھمی ہی تھی کہ چین کے ’چینی مٹی کے دارالحکومت‘ جنگ دے ژین میں واقع تاؤ شی چھوان […]

احتجاج رنگ لے آیا،فیول ایڈجسمنٹ چارجز ختم ، وزیراعظم کا تاجروں اور بجلی صارفین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان
- Rizwan Malik
- August 24, 2022
- 0
ایک کروڑ 71 لاکھ بجلی صارفین کو اب فیول ایڈجسٹمنٹ چارج ادا نہیں کرنا پڑے گا،آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد ریلیف دینے کا […]
