احتساب عدالت،راجہ پرویز اشرف سمیت دس شریک ملزمان ساہیوال رینٹل پاور کیس میں بری قرار

ا اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دس شریک ملزمان کو ساہیوال رینٹل پاور کیس میں بری کر دیا ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اس کیس میں قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کورٹ روم نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے کی سابق وزیراعظم پرویز اشرف گیپکو ریفرنس کے بعد ایک اور نیب کیس میں بری ہو گئے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ساہیو وال رینٹل پاور کیس میں قومی خزانے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی نیب کی جانب سے اب تک ایسے کوئی شواہد ریکارڈ پر لائے گئے ہیں۔ لہذا راجہ پرویز اشرف کو اس کیس سے بری کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ شریک ملزمان سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ،سابق وزیر خزانہ شوکت ترین،سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو بھی بری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ یہ ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں 2014 سے زیر سماعت تھا۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم سمیت اس ریفرنس میں دیگر دس ملزمان کو بھی بری کر دیا ۔