اسلام آ باد : اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے مشیروں کو نجکاری کمیٹی سے نکالنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں مشیروں کوشامل کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، مشیر آئین کے تحت حلف نہیں اٹھاتے اس لیے آئین، جمہوریت کے محافظ نہیں ہوتے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے جس میں مشیر خزانہ، تجارت اور مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کو نجکاری کمیٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں مشیروں کوشامل کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ مشیر آئین کے تحت حلف نہیں اٹھاتے اس لیے آئین، جمہوریت کے محافظ نہیں ہوتے۔ (ن) لیگ کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری یاجوائنٹ وینچرکے تحت چلانیکی اجازت نہیں د ی جا سکتی اور اس وقت دنیا بھر میں ہوٹل انڈسٹری بحران میں ہے ایسے میں روزویلٹ پرفیصلہ کیوں کیا گیا؟ مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ اسد قیصر بطور اسپیکر آئین کے محافظ ہیں لہٰذا نجکاری کمیٹی سے مشیروں کو نکالنے کی عمل داری یقینی بنائیں۔
Related Posts

اشتعال انگیز تقاریر کیس: خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد،تیرہ نومبر سے روزانہ سماست ہوگی
- Rizwan Malik
- November 13, 2019
- 0
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر چھبیس ملزمان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر، سرکاری املاک […]

بچوں کے منہ کی صفائی کرنے کے 4 آسان طریقے
- Rizwan Malik
- August 20, 2019
- 0
بچوں اور بڑوں دونوں کو اپنے منہ کی صفائی کا لازمی خیال رکھنا چاہیے۔ دانتوں کی سڑن، مسوڑوں کی بیماریاں اور سانس کی بُو دانتوں […]

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے 50 سال مکمل
- Rizwan Malik
- August 27, 2024
- 0
مولانا فضل الرحمان نے 7 ستمبر کو یوم الفتح منانے کا اعلان کر دیا اسلام آباد:قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے 50 سال سات […]
