
ٹیکسلا (ملک آفتاب حسین گجر سے)سی پی او راولپنڈی کی جانب سے تھانہ ٹیکسلا میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔سینئر پولیس افسرا ن سمیت شہریوں کی کثیر تعدادنے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ سی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر قانونی کاروائی کیلئے موقعہ پر احکامات جاری کیے، ایف آئی آر کی متن سے ہٹ کرغلط اندراج پر اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا جبکہ ایس آئی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔دوسری طرف دوہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری پر ایس آئی کو نقد انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا حکم ۔ کھلی کچہری کے دوران خاتون کی جانب سے بیٹے پر جھوٹا منشیات کا مقدمہ درج ہونے کی شکایت کی پر تفتیش تبدیل کرنے کا حکم۔ سی پی او نے کہا شہریوں کو وہ تمام سہولیات دی جائیں گی جو ہم دے سکتے ہیں یاہمارے دائر اختیار میں آتی ہیں۔انہوں نے کہا منشیات فروشوں کے خلاف راولپنڈی پولیس کا بھرپور کریک ڈان جاری ہے۔ منشیات فروشی کا خاتمہ کیاجائے گاانہوں نے ایس ایچ او ٹیکسلا کو ہوسٹلز میں رہنے والے افراد کی رجسٹریشن شروع کرنے کاحکم دیا۔انجمن تاجران کے عہدیداران سے میٹنگ کر کے سکیورٹی کو فول پروف بنایاجائے اورشاپ اینڈ سیکورٹی آرڈیننس کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے،سی پی او کی سرکلز کے افسران کو ہدایت۔انہوں نے کہا ڈولفن فورس کی گشت ٹیکسلا سرکل میں راولپنڈی پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے سی پی او نے کہا میرے دفتر کے دروازے شہریوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں،انصاف کو شہریوں کی دہلیز تک پہنچانا راولپنڈی پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔
سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری، ناقص کارکردگی پر دو افسران معطل،ملزمان کی گرفتاری پر سب انسپکٹر کو نقد انعام اور تعریفی اسناد



