
کراچی :چلتی ٹرین میں شوہر تین بچوں کی ماں کو طلاق دے کر نیچے اتر گیا چلتی ٹرین پر بیوی کو طلاق دے کر تین بچوں کے ساتھ چھوڑ گیا۔ کراچی کے صارم برنی ٹرسٹ کے مالک صارم برنی نے بتایا ہے کہ میاں بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ گجرانوالہ سے کراچی جا رہے تھے، راستہ میں شوہر نے بیوی کو طلاق کے کاغذات دیئے اور وہاں سے چلا گیا، بیوی رکشہ والے کی مدد لے کر ہمارے پاس آئی۔
خاتون نے بتایا ہے کہ ہم سفر کر رہے تھے، روہری ریلوے اسٹیشن پر ٹرین رکی تو میرے شوہر نے مجھے کاغذات پکڑائے اور کہا کہ وہ تھوڑی دیر میں آرہے ہیں، لیکن وہ واپس نہ آئے، تھوڑی دیر بعد ٹرین پر موجود لوگوں نے مجھے کاغذات پڑھ کر بتایا کہ آپ کا شوہر آپ کو طلاق دے گیا ہے۔خاتون نے بتایا ہے کہ وہ کراچی کے کینٹ پولیس اسٹیشن پر اتری جہاں ایک رکشہ ڈرائیور نے اس کی مدد کی اور صارم برنی ٹرسٹ پہنچایا۔
خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا شوہر اس کو مارتا تھا، متعدد بار تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے جبکہ مجھے بار بار قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ہے۔ خاتون نے بتایا ہے کہ میرا شوہر بچوں پر بھی بہت زیادہ تشدد کرتا تھا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے صارم برنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بچوں کے جسموں پر بھی چوٹوں کے مختلف نشانات موجود ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا والد ان پر تشدد کرتا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقع ہے جہاں شوہر نے اس طرح ظالمانہ طریقے سے تشدد کر کے اپنی بیوی اور بچوں کوچھوڑ دیا ہے۔
شوہر چلتی ٹرین میں تین بچوں کی ماں کو طلاق دے کر غائب ہوگیا



