
برنالہ(بیورورپورٹ)کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور وزیر ہائیر ایجوکیشن آزادکشمیر تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں. انہوں نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں حلقہ برنالہ میں انقلاب برپا کر دیاان خیالات کا اظہار چیئرمین مقامی زکو کمیٹی مویل حاجی راجہ محمد حفیظ نے ایک بیان میں کیا. انہوں نے کہا کہ وزیر ہائیرایجوکیشن نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں حلقے میں میگا پراجیکٹس دیئے جن کا اس سے پہلے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا. پورے حلقہ کے دیہات میں بلاتفریق پختہ گلیاں, کوٹ جیمل تا چھمب کارپٹ روڈ, برنالہ اور کوٹ جیمل بازاروں کی روڈ کی کارپیٹیگ, برنالہ پل کی تکمیل, مویل پل جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے. دیگر چھوٹی لنک روڈز, کڈہالہ اور مویل گرلز کالجز اور بچیوں کی ٹرانسپورٹ کے لئے بسیں اور حسب ضرورت واٹر پروجیکٹ مکمل کئے. تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لئے این ٹی ایس کا نفاظ سب سے بڑا انقلابی قدم ہے. جس کی بدولت سیکڑوں باصلاحیت بچے میرٹ پر بھرتی ہوئے .جس کی وجہ سے شعبہ تعلیم میں بہت زیادہ بہتری ہوئی. چیرمین کمیٹی حاجی راجہ محمد حفیظ نے مزید کہا کہ اگر نیت صاف ہو تو منزل ہمیشہ آسان ہوتی ہے. اس سلسلہ میں میں کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور وزیر ہائیر ایجوکیشن آزادکشمیر کو وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی بھرپور تائید و حمایت حاصل اگر نہ ہوتی تو یہ سب کچھ ممکن نہیں تھاحاجی راجہ محمد حفیظ نے کہا کہ آب وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا.چھوٹی چھوٹی رنجشوں, گلیشکوے اور برادری ازم سے بالا تر ہو کر فیصلہ کرنا ہوگا.اب عوام باشعور ہو چکے ہیں اور کھرے اور کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں. انشا اللہ خدمت کرنے والے اور کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور جیتیں گے اور تعمیر و ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔
برنالہ میں تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کے اصل ہیرو کرنل( ر) وقار نور ہیں۔ راجہ محمدحفیظ




