
اسلام آباد :سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزام میں دائر ریفرنس کو غیر مؤثر قرار دینے کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر ان چیمبر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی ہے۔ جمعرات کو جسٹس عمر عطاء بندیال کے چیمبر میں حنا جیلانی اور فرحت اﷲ بابر پیش ہوئے تاہم جسٹس عمر عطاء بندیال کے بنچ میں مصروف ہونے کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔ واضح رہے کہ عافیہ شیر بانو نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزام میں دائر ریفرنس کو غیر مؤثر قرار دینے کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


