۔ لندن :برطانیہ کے وزیر خزانہ رشی سنک نے کہا ہے کہ شہری 50 فیصد رعایت پر کسی بھی ریسٹورنٹ پر کھانا کھا سکیں گے اور یہ سہولت پیر، منگل اور بدھ کے روز میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ریسٹورنٹ اور کیفے کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے اگست میں لوگوں کو کھانا کھانے پر 50 فیصد رعایت دینے کا منصوبہ متعارف کرادیا اور یہ سہولت پیر، منگل اور بدھ کے روز میسر ہوگی ۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق 62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اس منصوبے کا مقصد کورونا وائرس سے متاثرہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کو دوبارہ بحال کرنا ہے جبکہ اس رعایت کا اطلاق الکحل پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ برطانیہ میں 3 ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد گزشتہ ہفتے سے تمام ریسٹورنٹ کھول دیے گئے ہیں تاہم اس ضمن میں تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے نے کہا کہرعایت کے اس منصوبے کا مقصدصارفین کو ریستوران اور کیفے میں واپس لانے کی کوشش ہے جہاں 18 لاکھ لوگ کام کرتے ہیں۔
Related Posts

اسلام آباد کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ اسلام آباد نے جیت لیا
- Rizwan Malik
- February 11, 2025
- 0
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر÷تصاویر:مدثر راجہ) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اسلام آباد کپ 3×3باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکہ میں اسلام […]
تھانہ اگوکی میں راہزنی ، میاں بیوی نقدی اور زیورات سے محروم
- Rizwan Malik
- October 25, 2017
- 0
تھانہ اگوکی کی حدود ساہووالہ میں راہزنی کی واردات موٹر سوار میاں بیوی نقدی اور زیورات سے محروم ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اگوکی حدود […]

کورونا ، انسان اندر جانور باہر،تیندوے کا اسلام آباد کی سڑک پر مٹر گشت
- Rizwan Malik
- October 30, 2020
- 0
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ کیے گئے لاک ڈان کے دوران کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں اسلام […]
