
کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات میں استعفی پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ا یک بے بس ایم این اے ہوں اور اپنے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہوں۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ اعتراف کرتاہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہوں۔.عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ کراچی خصوصااپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا اورسسکنا نہیں دیکھاجاتا اور کے الیکٹرک کے مونس علوی کے جھوٹ برداشت نہیں کرسکتا، وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفیٰ پیش کردوں گا۔
عامر لیاقت کو بھی اپنی بے بسی کا احساس ہونے لگا شہر قائد میں لوڈشیڈنگ پر احتجاجا مستعفی ہونے کا اعلان




