شرمندہ ہوں تم ذاتی حملے کررہی ہو، شیریں مزاری کی بیٹی سے سوشل میڈیا پر نوک جھونک

اسلام آ باد :وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان زینب مزاری کی سوشل میڈیا پر آپس میں ہی نوک جھونک ہو گئی۔ ایمان زینب مزاری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے، ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے۔ ایمان مزاری نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ آپ چاہتے ہیں جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو، ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شرمندہ ہوں کہ تم اس حد تک گر کر ذاتی حملے کر رہی ہو، بطور وکیل کسی ثبوت کے بنا الزامات لگانا ہتک عزت میں آتا ہے۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ تمام تنقید ناکام ہو تو ذاتی حملے کرنا شرمناک ہے۔


