نیو جرسی:خاتون جج کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ،فائرنگ،شوہر اور بیٹا زخمی ،دونوں کی حالت تشویشناک

جج نے ایک مافیا کی مشہور رہنما جس نے گھریلو ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کیا تھا کو سزا سنائی تھی ،رپورٹ

نیو جرسی: امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نارتھ برنسوک میں فیڈرل خاتون جج ایستھر سالاس کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انکے اٹارنی شوہر اور نوجوان بیٹے کو شدید زخمی کردیا جنکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس کے مطابق جج اس وقت گھر کی بیسمنٹ میں تھیں گھنٹی بجنے پر جب انکے شوہر معروف کریمنل اٹارنی مارک اینڈرل نے دروازہ کھولا نامعلوم ملزم نے فائر کھول دی جس پر مارک زمین پر گر گئے انکے بیٹے نے دروازے تک رسائی کی کوشش کی تو انہیں بھی گولیوں سے چھلنی کردیا اور ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا ابتدائی رپورٹ کے مطابق جج ایستھر کے شوہر اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے رپورٹ کے مطابق فیڈرل جج نے ایک مافیا کی مشہور رہنما جس نے گھریلو ڈرامہ سیریل میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا کو سزا سنائی تھی پولیس نے پوری ریاستی مشینری کو متحرک کردیا ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔