لاہور: ہیڈماسٹرزایسوسی ایشن پنجاب کیصدررشیداحمد بھٹی،سکندر حیات سرانا،احسان باری،محمدرمضان،مبشرنزیر،رانا بختیار،عدنان جمیل،محمداسلم انجم،ملک ناصرعباس،فضل احمدرانجھاسمیت دیگرراہنماوں نیمردانہ،زنانہ مڈل،ہائی،ہائر سیکنڈری سکولوں کیانچارج ہیڈز اور انچارج ایای اوز،ڈپٹی ڈی ای اوز، ڈی ای اوز،سی ای اوز،ڈپٹی ڈائریکٹر،ڈائریکٹرزکو چارج الاونس نہ دینیکو نا انصافی،ظلم اورزیادتی قرار دیا ہے۔راہنماوں نے کہا کہ انچارج کوذمہ داریوں کے بارے پوچھ گچھ توکی جاتی ہے۔ان کی جواب طلبیاں،سرزنش اورپیڈا ایکٹ کے تحت سزائیں دی جاتی ہیں مگرانہیں چارج الاونس نہیں دیاجارہا ہے۔ہم وزیراعلی،چیف سیکریٹری، وزیرتعلیم سکولز، سیکریٹری سکولزپنجاب سے پر زورمطالبہ کرتے ہیں کہ مڈل، ہائی،ہائرسیکنڈری سکولوں میں بطور انچارج ہیڈ اوربطور انچارج آفیسرز ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کوچارج الاونس دیئے جانے کے حکامات جاری کیئے جائیں۔حکومت پنجاب کی طرف سے حال ہی میں مڈل سے بطور ہائی سکول اپ گریڈکیئے گئے سکولوں کے ہیڈزکوبھی ہائی سکول کے ہیڈکے برابرچارج الاونس دیاجائے۔راہنماوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ہیڈز اور سپروائزری سٹاف کے چارج الاونس میں اضافہ کی سیکریٹری سکولز کے دفترمیں پڑی ہوئی سمری کومنظوری کیلئے جلد از جلد وزیراعلی پنجاب کے دفتربھیجاجائے۔

