لاہو:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جامعات کے معاملات پر اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کسی بھی محکمے سے فائل اگلے محکمے کو بھجوانے کے لیے 10 دن کا وقت مقرر کر دیا۔ محکمہ تعلیم کے اندر ایک شعبے سے دوسرے شعبے کو فائل بھجوانے کے لیے گورنر پنجاب نے دس دن کا وقت مقرر کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ سیکریٹر یٹ، چیف سیکریٹری، گورنر سیکریٹریٹ بھی اس طے شدہ وقت کے پابند ہوں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس بارے میں باقاعدہ مراسلہ بھی جار ی کر دیا، جس میں تنبیہہ کی گئی ہے کہ یونی ورسٹیوں کی فائلیں 10 دن سے زائد روکنے پر افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ مراسلے کے مطابق تمام محکموں کے افسران پر فائل 10 دن میں متعلقہ محکمہ کو بھجوانا لازم ہوگا، گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ جامعات کے معاملات میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعظم کے وڑن کے مطابق تعلیمی شعبے کو مضبوط کریں گے، فائلز کو دبا کر رکھنے والے اب ایکشن سے بچ نہیں سکیں گے۔
Related Posts

ایرانی سفیر کی 78ویں سالگرہ پر پاکستانی قوم کو مبارکباد
- Rizwan Malik
- August 14, 2025
- 0
ہم پاکستان کی خوشحالی، سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے ہمیشہ دعا گو ہیں، رضا امیری مقدم اسلام آباد(سفارتی رپورٹر)پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری […]

افغانستان میںتباہ کن زلزلہ 800 سے زائد افراد ہلاک
- Rizwan Malik
- September 1, 2025
- 0
زلزلے سے سینکٹروں افراد زخمی بھی ہوئے، بڑی تعداد اب بھی ملبے تلے دبی ہے زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کئے گئے تاہم […]

شائستہ کی شوبز میں واپسی ، پردیس میں زبیدہ کا کردار ادا کریں گی
- Rizwan Malik
- April 20, 2021
- 0
اسلام آباد:معروف اداکارہ شائستہ لودھی ڈرامہ سیریل” پردیس” میں زبیدہ نامی خاتون کا کردار اد اکریں گی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا سے خصوصی گفتگو […]
