
راولپنڈی:پی ٹی آئی کا شاید عوام سے دورکا بھی تعلق نہیںورنہ آئے روز عوام کو مہنگائی کے سونامی کی نذر نہ کرتے حکومت چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں ، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام جینا محال کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد عامر صدیقی نے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان سے عوام پہلے ہی پریشان ہیںاشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربأاضافہ نے عوام کی کمر ہی توڑ کر رکھ دی اوراب ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم و انصافی ہے عوام بھاری بھر کم بلوںسے پہلے ہی پریشان ہیں حالیہ ا ضافہ پہلے سے مہنگائی کے بھنور میں پھنسے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ کاباعث بنے گا عامر صدیقی نے کہاکہ تبدیلی سرکار نے حکومت میں آنے سے قبل بڑے بلند بانگ دعوے کر رکھے تھے مگر اقتدار ملتے ہی سب فراموش ہوئے عوام بڑھتی ہوئی اذیت کا شکار ہیںاور ذ ہنی مریض بن رہے ہیں حکومت عوام کے حال پر کچھ تو رحم کرے ،حکوت عوام کے مزید صبر کو نہ آزمائے انہیں جینے کا حق دے اور ریلیف کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔



