قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اپنے حلقے میں عوامی رابطہ کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چیئرمین و حلقہ این اے 52سے رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اپنے حلقے میں عوامی رابطہ کمیٹی قائم کر دی۔ عوامی رابطہ کمیٹی کے عہدیداران میں نوٹیفکشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم نے حلقہ این اے 52کی عوامی رابطہ کمیٹی بنائی ہے جو عوام کے تما م مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔ ایم این اے راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس حلقہ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ہم عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا عوامی رابطہ کمیٹی کے عہدیداران کو نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔