سکھر: سکھر کی نارا کنال کے قریب مگرمچھ نے 8 سالہ بچیکونگل گیا۔سکھر سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ زاہدہ کے والد گلبہار کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نارا کنال میں دیگر بچیوں کے ساتھ کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک کنال سے مگر مچھ نکل آیا اور بچی کو دبوچ کر لے گیا۔واقعے کے 6 گھنٹے بعد انتظامیہ کو ہوش آیا اور مختیارکار اور ایس ایچ او جائے وقوعہ پر پہنچے، جس کے بعد غوطہ خوروں کی مدد سے بچی کی تلاش کا کام شروع کیا گیا مگر ہفتہ کی صبح تک بچی کی لاش نہ مل سکی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس علاقے میں کسی انسان پر مگرمچھ کی جانب سے حملے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔علاقے میں لوگوں کو مگرمچھ کی اطلاع تو تھی تاہم اس سے بچاؤ کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے۔ واقعہ میں متاثر ہونے والا خاندان کنال کے قریب ہی آباد ہے،جسے اپنے گزر اوقات کیلئے اس جانب آنا پڑتا ہے۔


