مسلم لیگ ن میں پارٹی پر قبضے کیلئے چچا اور بھتیجی میں مقابلہ ہے، پنجاب کی پوری اسمبلی ہی وزارت اعلیٰ کی امیدوار ہے،فواد چودھری

 

اسلام آباد:سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی سیاست پارٹی پر قبضہ کرنے کے لئے ہے جبکہ شہبازشریف کی ترجیح ن لیگ پراپناقبضہ مستحکم کرناہے جب تک لڑائی ختم نہیں ہوتی وہ اے پی سی میں جاکرکیاکریں گے۔ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اس وقت کوئی سیاسی رول نہیںہے۔ مریم نوازاپنے چچاشہبازشریف کیخلاف تحریک چلارہی ہیں شہبازشریف کی بھی سیاست مریم نواز کیمپ کیخلاف ہے۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن اندرونی لڑائی سے فارغ ہوگی توہی فیصلہ کرپائے گی۔ پیپلز پارٹی کی حالت بھی مسلم لیگ ن سے کچھ مختلف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اور شہباز شریف مل کر بھی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ کسی شادی ہال ہی میںجلسہ کر سکیں۔ پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہاں تو پوری اسمبلی ہی وزارت اعلیٰ کی امیدوار ہے۔