ٹول ٹیکس میں اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

 

وزارت مواصلات نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا ،درخواست گزار کا موقف

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی طرف سے ٹول ٹیکس میں اضافہ کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔محمد شریف صابر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں کابینہ ڈویڑن، وزارت کمیونیکیشن اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاکہ وزیر مواصلات نے 2 سال میں تیسری مرتبہ ٹول ٹیکس میں غیرقانونی اضافہ کیا،اسلام آباد سے لاہور ٹول ٹیکس 580 سے پہلے 750 اب بڑھا 830 کردیا گیا،پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر ٹول ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا، استدعاہے کہ عدالت وزارت مواصلات کو بڑھائے گئے ریٹ پر ٹول ٹیکس وصولی سے روکے۔