پی آئی اے اندرون ملک کرائیوں میں زبردست کمی20 کلو سامان کے ساتھ دوطرفہ کرائیہ محض 13500 رہ گیا

اسلام آباد:پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے اندرون ملک پراوازوں کے کرایوں میں زبردست کمی کردی ہے۔ذرائع کے مطابق کرائیوںمیںکمی بیرون ملک پروازیں بند ہونے کے بعد کی گئی ہے تاکہ اندرون ملک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پی آئی اے پر سفر کی جانب راغب کیا جاسکے۔
تاہم جمعے کو پی آئی اے کی جانب سے جاری ایک پیان کے مطابق کرایوں میں کمی کا مقصد لوگوں کے لیے بچوں کے سکول کھلنے سے پہلے سستی تفریح کی سہولت فراہم کرنا ہے۔پی آئی نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین کرایوں کا نیا پیکج متعارف کروا دیا ہے۔
کم کرایوں کے تحت پی آئی اے سے سفر کرنے والے افراد 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ سات ہزار چار سو روپے جبکہ دو طرفہ صرف 13 ہزارپانچ سو روپے دیں گے۔35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف آٹھ ہزار چار سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا ہے۔یہ نیا پیکج کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین متعارف کروایا گیا ہے۔