چودھری نثار ملک میں شرافت کی سیاست کے امین اور وطن کی عزت کے پاسبان ہیں

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سیاسی و سماجی رہنما چوہدری بلال لالی نے چوہدری نثار علی خان کو صوبائی اسمبلی کا حلف لینے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان ملک میں شرافت کی سیاست کے امین اور وطن کی عزت کے پاسبان ہیں ان کے خلاف بلاجواز تنقید بند کی جائے انہوں نے ہمیشہ ملکی حالات کے پیش نظر قوم کو امید اور حوصلہ دیا ہے۔آنے والا دور عوام کی مشکلات کے خاتمے کا دور ہوگا عوام جھوٹے دعوے کرنے والے کے جھانسے میں نہیں آئیں گئے ۔چوہدری نثار علی خان پاکستان کے وہ واحد سیاستدان ہیں جن پر کسی دور میں بھی کرپشن کا کوئی داغ نہیں لگا انہوں نے ہمیشہ اپنے حلقے کی عوام کی خدمت بلاتفریق کی ہے اور اپنے حلقے کی بہتری کے لئے دن رات کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا حلقے کی عوام چوہدری نثار علی خان سے محبت کرتے ہے اور ہمیشہ ان کی کامیابی کے لئے کوشاں رہیں گے



